9 جولائی، 2024، 7:47 PM

ایران، فضائی بیڑے میں 100 سے زائد طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل

ایران، فضائی بیڑے میں 100 سے زائد طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل

سول ایوی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ڈھائی سال کے دوران فضائی بیڑے میں 100 سے زائد طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوگئے ہیں جن میں سے 55 فعال کردیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ محمد محمدی بخش نے پریس کانفرنس میں شہید رئیسی کی حکومت میں وزارت مواصلات اور شہری ترقی کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ یہ صنعت بلاشبہ اہم ہے اور ایک ترقی یافتہ ملک میں سب سے زیادہ مؤثر شعبوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے دوران دنیا میں فضائی شعبہ مکمل بیٹھ گیا اور بحران کا شکار ہوا تھا۔ حکومت نے اس بحران سے نمٹنے کے لئے ملکی توانائی پر بھروسہ کیا۔ اس کے ساتھ بیرونی ممالک کے ساتھ 40 سے زائد معاہدے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود 28 ممالک کے ساتھ فضائی رفت و آمد ہے اور پانچوں براعظموں میں ہماری پروازیں جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 33 مہینوں کے دوران فضائی بیڑے میں 100 سے زاید طیارے اور ہیلی کاپٹر شامل ہوگئے ہیں جن میں سے 55 فعال کردیے گئے ہیں۔

محمدی بخش نے کہا کہ ملک کے اندر ہی ٹیکنالوجی کو فروغ دیتے جہازوں کے مختلف پرزے بنائے جارہے ہیں۔

News ID 1925314

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • جبار IR 22:05 - 2024/07/09
      0 0
      گڈ